برطانیہ نے افغانستان میں اپنے شہریوں کے اغوا کی تصدیق کردی برطانیہ نے افغانستان میں شدت پسندوں کی جانب سے اپنے شہریوں کے اغوا کی تصدیق کردی ہے۔ لندن میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ برطانوی حکومت متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کی کوششیں کررہی ہے۔ اور ان کے خاندان کے افراد کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔مغوی برطانوی خاتون امریکی کمپنی کے لیے کام کررہی تھیں۔ طالبان کا یرغمال برطانوی خاتون کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کامطالبہ ایک برطانوی اخبار کے مطا بق افغانستان میں ایک مقامی طالبان کمانڈر نے یرغمالی برطانوی امدادی کارکن کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطا بق طالبان کمانڈر نے ایک برطانوی خاتون کو اغوا کرنے کے بعد اس کی رہائی کے بدلے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کامطالبہ کردیا ہے۔طالبان کمانڈر محمد عثمان کا دعویٰ ہے کہ برطانوی خاتون کارکن کو ڈاکٹر عافیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد پکڑا گیا۔اس خاتون کو جلال آباد جاتے ہو ئے3 افغان کو ورکرز کے ساتھ اغوا کیا گیا ۔ بر طانوی حکومت کی پالیسی کے مطا بق کسی بھی اغوا کرنے والے کو تاوان نہیں دیا جا تا تاہم اس سلسلے میں امریکا اور برطانیہ کے درمیان رابطہ جا ری ہے۔
.......
/110